ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: چوروں نے اڑالی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موٹر بائک !

اڈپی: چوروں نے اڑالی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موٹر بائک !

Mon, 04 Sep 2017 13:48:42    S.O. News Service

اڈپی 4؍ستمبر (ایس او نیوز)اڈپی بس اسٹانڈ کے پاس پارک کی ہوئی ملپے میں کوسٹل سیکیوریٹی پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرگوپال کرشنا کی موٹر بائک پر ہی چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا ۔

کہتے ہیں کہ اے ایس آئی گوپال کرشنا نے کچھ دن پہلے ہی اپنے پڑوسی سے یہ موٹر بائک 30ہزار روپے میں خریدی تھی۔31اگست کو عصرکے وقت اس نے سٹی بس اسٹانڈ کے قریب اپنی بائک پارک کی تھی۔شام کو ادیاور سے واپس لوٹنے پر بائک چوری ہوچکی تھی۔کافی تلاش کے باوجود ابھی تک بائک کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔


Share: